کسٹم کی ٹھل روڈ پر کاروائی کوئٹہ سے آنے والی دس وہیلر ٹرک پر چھاپہ 40ہزار لیٹر ڈیزل برآمد

جمعہ 9 نومبر 2018 17:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) کسٹم پولیس کی ٹھل روڈ پر کاروائی کوئٹہ سے آنے والی دس وہیلر ٹرک پر چھاپہ 40ہزار لیٹر ڈیزل برآمد تفصیلات کے مطابق کسٹم نے خفیہ اطلاع پر ٹھل روڈ پر کوئٹہ سے آنے والی دس وہیلر ٹرک TKT101پر چھاپہ مار کر 40ہزار لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر کسٹم پولیس چوکی جیکب آبادکے انچار ج عزیز کٹپر نے بتایاکہ خفیہ اطلاع پر ٹھل روڈ پر کاروائی کرکے کوئٹہ سے آنے ٹرک کے خفیہ ٹینک سے 40ہزارلیٹر ڈیز برآمد کیاہے جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔