قومی اسمبلی میں ڈی جی نیب کے خلاف ن لیگ کی تحریک استحقاق کی پیپلز پارٹی نے بھی تائید کردی

کیا اب نیب کی یہ پالیسی ہے کہ وہ صرف میڈیا ٹرائل کریں گی سید نوید قمر کا اسمبلی میں اظہار خیال

جمعہ 9 نومبر 2018 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک استحقاق کے حق میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایک افسر اراکان اسمبلی کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے، حکومت کے تنخواہ دار لوگوں سے احتساب نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے تحریک استحقاق کی حمایت کی اور کہا کہ ممبران کے میڈیا ٹرائل کی اجازت دی تو یہ سلسلہ جاری رہے گا،آج ن لیگ والے ہیں کل کوئی اور ہوگا۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اب نیب کی یہ پالیسی ہے کہ وہ صرف میڈیا ٹرائل کریں گی