Live Updates

پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کریں گے‘عبدالعلیم خان

سابقہ حکومت نے کمیشن لے کر غیر ملکی کمپنیوں کو بدنام کیا ،اب صاف و شفاف کام ہوگا ‘سینئرصوبائی وزیر

جمعہ 9 نومبر 2018 19:13

پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کریں گے‘عبدالعلیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے توانائی اور بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے شروع کریں گے جن کیلئے چین سمیت غیر ملکی کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ویسٹ کی ڈمپنگ کے نقصانات سے بچنے کے علاوہ اسے پیداواری استعمال میں لایا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے بیورو گروپ کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کے مختلف سیکٹرز میں چین سے تعاون کے خواہاں ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دورہ پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھول رہا ہے اور انشا اللہ آنے والے دنوں میں دو طرفہ تعاون اور چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،عبدالعلیم خان نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھاری کمیشن کیلئے چینی کمپنیوں کو بدنام کیا گیا لیکن اب صاف اور شفاف انداز میں کام ہوگا اور چین سمیت دیگر ملکوں کو پیشکش کریں گے کہ وہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں اور ٹھوس اور دیرپا ترقی کیلئے کام کریں ۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے چینی وفد کو پیشکش کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کے علاوہ کم لاگت کے رہائشی منصوبوں ، انفرا سٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بھرپور اعتماد کے ساتھ کام کریں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ اب کسی کو کک بیک لینے کی جرائت نہیں ہو گی ،عمران خان ملک میں کرپشن فری سوسائٹی دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے عملی طور پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،سینئر وزیر نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی سسٹم بھی صوبے میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور لوگوں کو جلد اور مقامی سطح پر ہی اپنے مسائل حل کرنے میں مدد حاصل ہو گی ،اس موقع پر چینی وفد کے شرکا نے پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ ،انفرا سٹرکچر اور دیگر شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ادارے کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور یقین دلایا کہ وہ چینی ماہرین کے ساتھ صوبے کی ترقی و بہتری کیلئے بھرپور کردار اد اکریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات