Live Updates

کراچی ، سردی کے آتے ہی حیدرآباد میں گیس لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ، عبدالجبار خان

جمعہ 9 نومبر 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سردی کے آتے ہی حیدرآباد میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ شہر کے عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان تھے اب ان پر گیس کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی مسلط کردیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کسی بھی شعبے میں اپنی کارکردگی نہیں دکھاسکی ہے ، بلند وبانگ دعوے کرکے اقتدار میں آنے والی اس حکومت سوائے اداروں میں اکھاڑ پچھاڑ کے اب تک کچھ نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے ، فیکٹریوں، ملوں اور اداروں سے ملازمین کی چھانٹی کی جارہی ہے جس کے باعث ہزاروں گھروں میں چولہے تک بجھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جب بھی برسراقتدار آتی ہے لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے ، پیپلزپارٹی کی قیادت اور وزراء پر ہمیشہ مخالف حکومت ملازمتیں دینے کے الزامات میں مقدمات قائم کرتی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی غریب عوام کو روزگار دے کر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرتی ہے اور ہمیشہ یہی اس کا جرم قرار دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جتنے بھی دعوے کئے ہیں وہ کسی طورپر بھی پورے ہوتے نظر نہیں آرہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات