سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے متعلق درخواست کی سماعت
سپریم کورٹ نے زلفی بخاری اور وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 12 نومبر 2018 10:58
(جاری ہے)
وکیل نے کہا کہ جو کام بالواسطہ نہیں ہو سکتا وہ بلا واسطہ بھی تو ہو سکتا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا معاون خصوصی کے لیے دوہری شہریت کی قدغن ہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ مشیر کا عہدہ اس لیے ہے جو منتخب ہونےکے اہل نہیں انہیں لگایا جائے؟مشیر کے لیے آئین میں کوئی اہلیت نہیں دی گئی۔جس پہر درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ اسطرح تو جہانگیر ترین کو بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ زلفی بخاری کے خلاف کوئی عدالتی فیصلہ موجود نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے زلفی بخاری اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو جمعہ تک ملتوی کر دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 24 اکتوبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور ان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی سرکاری عہدے پر تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کی تھی۔ سپریم کورٹ میں شہری عادل چٹھہ نے دوہری شہریت کی بنیاد پر زلفی بخاری کی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ دوہری شہریت والا شخص وزیراعظم کا معاون خصوصی نہیں بن سکتا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف شہری نے دوبارہ اپیل دائرکی تھی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہری کی درخواست پرچیمبر میں سماعت کی۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے درخواست پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کے لیے منظور کی جس پر آج سماعت کرتے ہوئے زلفی بخاری اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.