سینیٹر مشاہد اللہ نے عمران خان کوایک اوروعدہ یاد دلا دیا
عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہرہفتے ایوان میں آئیں گے اورسوالوں کے جواب دیں گے،لیکن عمران خان ایک بھی بار قومی اسمبلی یا سینیٹ میں جواب دینے نہیں آئے،حکومت کا زوال شروع ہوگیا ہے،آج اسرائیل سے تعلقات کی باتیں کی جا رہی ہیں۔سینیٹر مشاہد اللہ خان کاسینیٹ میں اظہار خیال
ثنااللہ ناگرہ پیر 12 نومبر 2018 16:46
(جاری ہے)
ایسے بھکاری ہیں کہ اعلان کرکے جاتے ہیں اب وہاں بھیک مانگنے جائیں گے۔
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مظاہرہ کرنے والوں سے معاہدہ کرنا پڑا۔ کل تک دھرنے والے ان کے دوست تھے آج دشمن ہیں۔ کہتے ہیں تین روز کے دھرنے سے اربوں کا نقصان ہوگیا۔ تین دن کے حالیہ دھرنے سے150ارب کانقصان ہوا۔ حکومت اس نقصان کو126دن کے دھرنے سے ضرب کیوں نہیں دیتی ؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے یوٹر ن لینے میں ماہر ہیں۔ لیکن بڑی جگہوں پر یوٹرن نہیں چلتا۔عمران خان ہرہفتے ایوان میں قوم کوجواب دے گا۔ لیکن عمران خان ایک بھی بار قومی اسمبلی یا سینیٹ میں جواب دینے نہیں آئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے پوچھیں کہ جہانگیرترین اور علیم خان کی آف شور کمپنیاں ، علیمہ خان کے فلیٹس بات ہی نہیں کرتے۔آسیہ کی بات کریں توجواب نہیں دیتے۔ احتساب ضرور کریں مگرمخصوص لوگوں کا نہ کریں۔ اسرائیل کا طیارہ آ کرچلا گیا۔ پاناما میں 456افراد کا نام آیا، کارروائی کیوں نہیں ہورہی؟ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری سب کوچورڈاکو قراردیتے ہیں۔ فواد چودھری بازنہیں آئے وہ کل بھی لگے ہوئے تھے اورآج بھی لگے ہوئے ہیں۔ فواد چودھری جیب کتروں سے پیسے وصول کرتے ہیں۔ جہلم سے معلوم کرایا توپتا چلا، جتنے بدمعاش ہیں ان کا ماہانہ اجلاس فواد کے گھر میں ہوتا ہے۔ مشاہداللہ کے اظہارخیال کے دوران حکومتی اراکین نے شورشرابہ کیا جس پر مشاہد اللہ نے کہا کہ ابھی آپ ان کی چھلانگیں دیکھیں گے۔ ان کی شکل دیکھیں یہ مجھے سمجھائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.