سرگودھا ،ْچک 95 شمالی میں دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

پیر 12 نومبر 2018 17:02

سرگودھا ،ْچک 95 شمالی میں دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے مقدمہ قتل ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے چک 95 شمالی میں دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی جس میں مقتولین کا پوسٹمارٹم کروانے والے پولیس ملازمین اور چھ مقتولین کی شناخت کرنے والے ورثاء کے بیانات قلبند کر کے دیگر گواہان کو طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کیچک 95 دربار پر چارخواتین سمیت 20 افراد کو قتل اور دو خواتین سمیت چار اور کو مضروب کرنے پر تھانہ صدر میں درج مقدمہ کی سماعت خصوصی عدالت سرگودھا کے جج عتیق الرحمن نے کی ہیں جس میں واقعہ کے مقتولین کا پوسٹمارٹم کروانے والے پانچ گواہان پولیس ملازمین کے بعد چھ مقتولین کی نعشوں کی سناخت کرنے والے ورثاء کے بیانات قلم بند کئے گے اور دیگر گواہان کو طلبی نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔اس مقدمہ میں ملوث ملزمان پیر عبدالوحید اور اس کے ساتھیوں کاشف، آصف ،ظفر کو پولیس کی کڑی نگرانی میں جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا اور سماعت ملتوی ہونے پر دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔