مولانا فضل الرحمن نے لاہورمیں بھی تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے ملین مارچ کی تیاریاں تیزکردیں

ملین مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے 14 نومبرکو جماعت اسلامی کے مرکزمنصورہ میں دینی جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس طلب

پیر 12 نومبر 2018 18:09

مولانا فضل الرحمن نے لاہورمیں بھی تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے ملین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے ملین مارچ کی تیاریاں تیزکردی ہیں ، ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے 14 نومبرکو جماعت اسلامی کے مرکزمنصورہ میں دینی جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس طلب کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کے لیے متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں ، ملی یکجہتی کونسل ، دینی مدارس ، مذہبی جماعتو ں ، سول سوسائٹی اوروکلا کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں ، آل پارٹیزکانفرنس صبح 10 بجے شروع ہوگی جس کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا، اے پی سی کی میزبانی مولانا فضل الرحمن اورسینٹرسراج الحق کریں گے۔

ملین مارچ اوراے پی سی میں شرکت کیلئے مولانا فضل الرحمن 13 نومبرکولاہورپہنچیں گے اور دو دن یہاں قیام کریں گے، اے پی سی میں ملین مارچ کوکامیاب بنانے سمیت آسیہ مسیح کیس کے حوالے سے دینی جماعتوں کی طرف سے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، ملین مارچ کے حوالے انتظامی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں، ملین مارچ 15 نومبرکومال روڈلاہورپرہوگا۔