چیف جسٹس ثاقب نثار،وزیر اعلیٰ محمود خان اورگورنر شاہ فر مان سے انصاف کی اپیل

بھا ئی کے قتل اور گھرپرحملہ کر نے میں ملوث ملزمان کیخلاف نوٹس لینے کامطالبہ کردیا

پیر 12 نومبر 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ریشن قبائلی ضلع باجوڑکے صدر داود شاہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار،وزیر اعلیٰ محمود خان ،گورنر شاہ فر مان اور د یگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے بھا ئی کے قتل اور گھرپرحملہ کر نے میں ملوث ملزمان کیخلاف نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔پشاور پر یس کلب میں اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے داؤد شاہ کا کہنا تھا کہ 15اگست 2018کو ہمارے پڑوسی جن میں منہاج،زبیر،انوار الحق ،فضل منان پسران عبدالمنان اوردیگرمسلح ملزمان نے زمین کے تنازعہ کا بہانہ بنا کر ہما رے گھر کی تقد س کو پامال کر تے ہو ئے حملہ کر کے مجھ سمیت میرے والد اور بھا ئی ابراہیم خان کوپتھرائوں اور چھر یوں کا وار شروع کر دیا جس کے نتیجے میں میرا بڑا بھا ئی ابراہیم موقع پر جان بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ واقعہ کے خلاف مقا می انتطامیہ کو اطلا ع د ی لیکن انتظامیہ بھی با اثر ملزمان کی پشت پناہی کر تے ہو ئے ان کی بچا نے کی کوشش کر ر ہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتطامیہ نے کارروائی کر تے ہو ئے چار افراد کو گر فتار کر لیا لیکن دو ماہ بعد دو ملزمان کو ضمانت پر ر ہا کر د یا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان جن کے خلاف ہم نے مقد مہ بھی در ج کیا ہے زبیر ،انوار الحق علاقے میں کھلے عام گھوم ر ہے ہیں اور مر کزی ملزم منہاج کو مقامی انتظامیہ نے محفوظ راستہ د ے کر دبئی فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فر مان سے بھی ملاقات کی لیکن مد ینہ کی ر یاست بنانے کی دعویداروں نے بھی انصاف فراہم نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ بھی ملزمان کے خلاف کارروائی کر نے کترار ہے ہیں کیونکہ ملزمان کی گر فتار ی کی بجا ئے مجھے تا ر یخ پہ تا ر یخ د ے ر ہے ہیں جس کی وجہ سے میر ے پڑ ھا ئی بر ی متاثر ہو ر ر ہی ہے جبکہ انتظامیہ ہمیں ملزمان سے صلح کر نے کیلئے دبائو ڈال ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملزمان آ ج بھی ہمیں جان سے ما ر نے کی د ھمکیاں د ے رہے ہیں جس کی وجہ ہما ر ی زندگی شد ید خطرات لا حق ہے۔انہوں نے حکام با لا سے واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف نوٹس لیکر قانونی کا رروائی کا مطا لبہ کیا ہے۔