کوئٹہ، غیر جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی ،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

سیاسی جماعتوں نے ملکی معاملات پر نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا تو حالات مزید گھمبیر ہو سکتی ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کریں، سربراہ بلوچ نیشنل موومنٹ

پیر 12 نومبر 2018 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) بلوچ نیشنل موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی سیاسی جماعتوں نے ملکی معاملات پر نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا تو حالات مزید گھمبیر ہو سکتی ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کر تے ہوئے کیا بلوچستان نیشنل پارٹی لاپتہ افراد کے لئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے بلکہ ہم سب اس جدوجہد میں شامل ہے بلوچستان میں پانچ مرتبہ آپریشن ہوئے ہیں جس کے وجہ سے یہاں پر مسئلے کو حل کرنے کی بجائے مزید گھمبیر ہو تی جا رہی ہے لاپتہ افراد کامسئلہ بلوچستان کے سیاسی مسئلے کیساتھ جڑا ہے ملک کے نظام میں غیر جمہوری قوتیں گزشتہ70 سال حکومت چلا رہے ہیں لاپتہ افراد میں ڈاکٹرز ، انجینئرز ، طالب علم اگرلاپتہ افراد کسی بھی دہشت گردی میں ملوث ہے ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور تمام جماعتوں کو لاپتہ افراد کے لئے ایک ہونا پڑے گا پارلیمنٹ اور اسمبلیاں بے اختیار ہے آپریشن کے نام پر بے گناہ لو گوں کو اٹھانا قابل مذمت ہے عوام کو سیاسی جدوجہد کرنا ہو گا ان ظالموں کے خلاف لاپتہ افراد کے لئے پورے بلوچستان میں احتجاج کرنا ہو گا ملک کے حکمران گونگے بہرے ہیں لاپتہ افراد نظر نہیں آتے بلوچستان میں ہمیشہ طاقت کا استعمال ہوا ہے اور طاقت سے مسئلہ حل نہیں ہو گا سیاسی حل نکالنا چا ہئے۔