وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد کیمپس میں سمسٹر خزاں کے ہفتہ تقریبات کا آغاز

پیر 12 نومبر 2018 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد کیمپس میں سمسٹر خزاں کے ہفتہ تقریبات کا رنگا رنگ آغاز ہوا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے فیتہ کاٹا اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بابائے اُردو سماعت گاہ اُردو میں طلباء طالبات سے خطاب کرتے ہوئے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں طلباء کی بھرپور شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب سے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عامر ندیم اور انچارج کیمپس پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔