تربت یونیورسٹی میں دو روزہ سائنس میجک شو اور سائنس کمیونیکیٹر ورکشاپ کا انعقاد

پیر 12 نومبر 2018 23:56

کوئٹہ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) شعبہ کیمسٹری تربت یونیورسٹی کے زیر اہتمام اڑان اور پاکستان سائنس فیوز کے تعاون سے تربت یونیورسٹی میں دو روزہ سائنس میجک شو اور سائنس کمیونیکیٹر ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام فاروق بلوچ اور ڈائریکٹر کیوای سی پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے ورکشاپ کے انعقاد کو تربت یونیورسٹی میں سائنس ، ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اور میتیمیتھکس (STEM)کے علم کی فروغ کی جانب اہم پیشرفت قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ تربت یونیورسٹی جدید اور سائنسی علوم کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔ رجسٹرار غلام فاروق بلوچ نے تربت یونیورسٹی میں اس اہم ورکشاپ کے انعقاد میں تعاون کرنے پر اڑان کے بانی گراناز بلوچ اور سائنس فیوز کے سی ای او لال رخ کا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینیرنگ کے ڈین ڈاکٹر حنیف الرحمان نے تربت یونیورسٹی سمیت تمام ملکی اعلی تعلیمی اداروں میں جدید سائنسی علوم (STEM)کے فروغ کے لئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبہ کیمسٹری تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی رہنمائی میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سائنسی علوم کی ترقی کے لئے جامع منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ طالب علموں کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد جدید فکرونظریات ا ورسائنسی علوم کو دوسروں تک منتقل کرنے کے جدید رجحانات کی طالب علموں کو تربیت دینے کے علاوہ اعلی تعلیمی اداروں میں جدید سائنسی علوم شروع کرانے اور انکی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرناہے۔ اس موقع پر جوتی غنی نے سائنسی علوم پر مبنی میجک شواور اپنی فن کا مظاہرہ کیا جنکو حاضرین نے خوب دلچسپی سے دیکھا اور اور انکی پذیراہی کی۔

متعلقہ عنوان :