سینیٹ کے ضمنی انتخابات، حکومتی اتحاد کو برتری حاصل ہو گی
سینیٹ انتخابات میں ق لیگ کا کردار اہم ہو گا
سمیرا فقیرحسین منگل 13 نومبر 2018 11:35
(جاری ہے)
4 آزاد ارکان کا ووٹ بھی حکومت اتحاد ہی کو ملنے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی180، مسلم لیگ (ق) کی10اور پاکستان راہ حق پارٹی کی ایک نشست ہے ، اس طرح حکومتی اتحاد کے پاس 191نشستیں ہیں جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 4 ہے ، ان آزاد ارکان میں سے جگنو محسن اور احمد علی اولکھ پہلے ہی حکومتی اتحاد کے ساتھ ہیں جبکہ حالیہ ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے دو آزاد ارکان بلال اصغر وڑائچ اور قاسم عباس کا جھکائو بھی پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہے ، اس طرح حکومتی اتحاد کی نشستیں 195ہیں۔ اگر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ نکل جائیں تو حکومتی اتحاد کے پاس185ووٹ رہ جائیں گے جبکہ سادہ اکثریت کے لئے 186ووٹ درکا رہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی 167اور پیپلزپارٹی کی 7 نشستیں ہیں، اس طرح اپوزیشن نشستوں کی تعداد 174 ہے ،جبکہ چودھری نثار نے تاحال پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا، اس لئے وہ سینٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ اس کے علاوہ پی پی168کی نشست پر ابھی انتخاب ہونا باقی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خفیہ رائے شماری کے باوجود حکومتی اتحاد کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا کیونکہ سینیٹ کی دونوں نشستوں پر حکومتی پوزیشن مضبوط ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی دو نشستوں پر کامیابی کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہو گئی ہے۔سینیٹ انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے وزرا اور پارٹی رہنماؤں کو ارکان اسمبلی سے رابطے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے وزرا مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔حکومتی وزرا نے سینیٹ انتخاب میں کامیابی کے لیے جوڑ توڑ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ دوسری جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے رابطے کر کے ان کے ووٹس حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی خالی نشستوں پر 15 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ان دو خالی نشستوں پر سیمی ایزدی اور ولید اقبال کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.