ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20نومبر تک توسیع کردی

منگل نومبر 15:40

ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20نومبر تک توسیع کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20 نومبرتک توسیع کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز انکوائری میں ریکارڈ فراہم کرچکا ہوں، موجودہ طلبی نوٹس میں الزام سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ریکارڈ دیا گیا، رمضان شوگر ملز اور شریف ڈیری فارم کے معاملے پر طلب کیا گیا، نیب اس سے قبل والد شہباز شریف کو گرفتار کر چکا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خدشہ ہے نیب گرفتار کر لے گا، عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔