سینیٹ لیکشن میں (ن)لیگ کے امیدوار سعود مجید اور سائرہ تارڑ کامیاب ہوں گے‘ حمزہ شہباز

حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ،عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کردیا گیا

منگل 13 نومبر 2018 15:40

سینیٹ لیکشن میں (ن)لیگ کے امیدوار سعود مجید اور سائرہ تارڑ کامیاب ہوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سعود مجید اور سائرہ تارڑ کامیاب ہوں گے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں لیگی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی عوام پر ہوشربا مہنگائی کا بم گرادیا ۔ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا۔حمزہ شہباز نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی موجودہ حکومت عام آدمی کی مشکلات بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کی شیخ علاالدین اور حمیدہ وحید الدین سمیت دیگر رہنماں سے ملاقات ہوئی۔