مستونگ،ہائی وے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا تاجرہسپتال میں دم توڑگیا

منگل 13 نومبر 2018 19:53

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) گزشتہ دنوں ہائی وے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا تاجرہسپتال میں دم توڑگیا۔تاجر کی موت اور مستونگ میں بڑتی ہوئی چوری ڈکیتی و بدامنی اور انتظامیہ کی غفلت کے خلاف بازار کے تاجر برادری نے بازار بند کردیا۔مرکزی چوک پر مظاہرہ بھی کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر میں دن دہاڑے موٹرسائیکلوں کی چوری دوکانداروں کو لوٹنے اور گزشتہ دنوں ہائی وے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا تاجرکا ہسپتال میں دم توڑنے کے خلاف بازار کوتاجروں نے احتجاجا شٹرڈائوں ہڑل کیا اور بازار کی تمام مارکیٹیں بند رہی۔

اور تاجر نمائندوں نے حبیب بینک چوک پر مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ شہر میں بدامنی پہلانے والے چوروں ڈاکوئوں کے خلاف کاروائی انتظامیہ کی عدم کاروائی قابل مزمت ہیآئے روز کے لوٹ مار کے وجہ سے مستونگ کے تاجر اور عوام سخت زہنی ازیت کاشکار ہوچکے ہیں انتظامیہ کی ہٹ دہرمی اورغفلط کے وجہ سے عوام کی جان و مال محفوظ نہیں اور سخت عدم تحفظ کا شکار ہوچکھے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے وزیراعلی بلوچستان آئی پولیس بلوچستان اور کورکمانڈر آجی ایف سی سے پرزورمطالبہ کیاکہ بدامنی پہلانے والے عناصر چوروں کے خلاف فوری کاروائی کیاجائے۔اور مستونگ کے عوام کو تحفظ فراہم کیاجائے۔واضع رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مستونگ شہر و گردونواح میں چوری ڈکیتی کے وارتیں بہت زیادہ ہوگئی ہے جس کے باعث عوام میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔