یو ای ٹی لاہور میں جاپانی ایلومینائی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام تقریب حلف بردار ی کا انعقاد
پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی کا مضبوط تعلق استوار ہے،جاپانی سفیر
منگل 13 نومبر 2018 20:27
(جاری ہے)
"پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور تخلیقی ذہن کے مالک ہیں انہیں اسکالر شپ آفرز سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
جاپانی جامعات کے دروازے پاکستانی نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں" ان خیالات کا اظہار انہوں نی" ماپ "کے نو منتخب امیدواران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے ماپ کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور انہیں یونیورسٹی میں متعارف کروائے جانے والے پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ یو ای ٹی کے طلباء کو جاپانی زبان سکھانے کیلئے جاپانی سفارت خانہ مدد فراہم کرے تاکہ جاپانی تعلیم کے حصول میں پاکستانی طلباء کیلئے جاپان میںنئے تعلیمی مواقع کاحصول آسان ہو جائے۔اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ناصر محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے بہت سے سال جاپان میں گزارے ہیں اوران سالوں کا شمارانکی زندگی کے خوشگوار ترین سالوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کے ہم جاپان کے ساتھ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سطح پر مضبوط تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر زنے جاپانی سفیر کا تعارف جاپانی زبان کروایا جس پر انہوں نے خوشگوار تاثرات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور ممبران کے مابین غیر رسمی گفتگو جاری رہی جس کے تحت ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے پروگرامز کے تحت نئے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیااوروائس چانسلر نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ سے نوازا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.