سانگی کے قریب روڈ حادثہ میں 8 مسافر زخمی ہو گئے

منگل 13 نومبر 2018 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) سانگی کے قریب کراچی سے لاہور جانیوالی مسافرکوچ کو پیش آنے والی روڈ حادثہ میں 8 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو زرائع کیمطابق منگل کی علی الصبح نیشنل ہائی وے روڈ نذیرپیٹرول پمپ کے قریب سانگی کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجہ میں حاکم علی، عمران فیصل، فرقان علی، مجاہد ، اکرام خان، محمد شہزاد، گلزار اور اقراء زخمی ہو گئے ،جنہیں سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے، کوچ کو ڈرائیور جمیل احمد سمیت سانگی پولیس نے تحویل میںلے لیاہے۔