پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام محبت رسولﷺ واک کا انعقاد

بدھ 14 نومبر 2018 23:19

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) محبت رسولﷺ کا تقاضا ہے کہ نبی کریمﷺ کے دیئے ہوئے نظام حیات کو نافذ کرنے کی عملی جدوجہد کریں اورنبی مہربانﷺ کی ناموس اور حرمت کے تحفظ کے حوالے سے ہر امتی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار حافظ ادریس ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے جمعیت کے تحت ہونے والے محبت رسولﷺ واک میں کیا ، محبت رسولﷺ واک اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی سے شروع ہو کر فیصل آڈیٹوریم پر اختتام ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، واک کا مقصد پُر امن اندازمیں طلبہ و طالبات کی آواز کو عوامی نمائندوں تک پہنچانا ہے ، حافظ ادریس کا مزید کہنا تھا کہ صرف واک اور مظاہرہ کافی نہیں بلکہ نبی کریمﷺ کی سیرت کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اپنانا ہوگا ، اس موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺ کی حرمت اور ناموس کائنات میں سب سے زیادہ ہے۔