لاہور احتساب عدالت ‘ ایل ڈی اے سے غائب فائلوں کے مقدمے میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 22 نومبر تک توسیع

جمعرات 15 نومبر 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سے غائب ہونیوالی بعض اہم فائلوں کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مقدمے میں ملوث دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 22 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان جو ایل ڈی اے کے سابقہ ملازمین ہیں نیب لاہور نے ان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :