آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز چیمپئین شپ 2018-19ء میں حصہ لینے کی خواہشمند طلباء کی ٹیم منتخب کرنے کیلئے ٹرائلز کا شیڈول جاری

جمعرات 15 نومبر 2018 20:25

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) جامعہ سندھ جام شورو کی ڈائریکٹر سپورٹس (گرلز) مختیار بھٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز چیمپئین شپ 2018-19ء میں حصہ لینے کی خواہشمند طلباء کی ٹیم منتخب کرنے کیلئے ٹرائلز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ شیڈول کے مطابق بیڈمنٹن اور باسکٹ بال کے ٹرائلز جمعرات 22 نومبر، جبکہ چیس، تائی کوانڈو اور جوڈو کے ٹرائلز پیر 26 نومبر 2018ء کوجامعہ سندھ کے مادر ملت فاطمہ جناح گرلز جمنازیم میں لیے جائیں گے۔

خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ کیمپسز، شعبوں اور جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز کے سربراہان کی معرفت مطلوبہ دستاویزات اور کِٹ کے ساتھ مقررہ دن، جگہ اور وقت پر ڈائریکٹریس اسپورٹس گرلز سے رجوع کریں۔