Live Updates

وفاقی کابینہ کی پولیس افسرطاہر خان داوڑ کے قتل کی مذمت ،شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

جمعرات 15 نومبر 2018 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) وفاقی کابینہ نے پولیس افسرطاہر خان داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کووزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ہوا جس میں پولیس افسرطاہر خان داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیرمملکت داخلہ کو طاہر داوڑ کے قتل کی فوری تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات