بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں نئے آنے والے طلباو طالبات کیلئے تعارفی سیشن کا انعقاد

جمعرات 15 نومبر 2018 23:15

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام نئے آنے والے طلباو طالبات کیلئے یونیورسٹی کا تعارفی سیشن منعقد کیا گیا، اس سیشن میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طاہر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، آپ کی زندگی کا بہت اہم سفر شروع ہوا ہے، یونیورسٹی سطح پر حاصل کی گئی تعلیم ہمیشہ یاد رہتی ہے،جو طالب علم تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ایک منٹ بھی ضائع نہ کریں، رات کو سونے سے پہلے اپنا احتساب کریں، یونیورسٹی میں دو چیزیں اہم ہیں ایک فیکلٹی اور دوسرے سٹوڈنٹس،یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو اچھا ماحول دیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ آپ یہاں سے ڈگریاں اچھے گریڈ کے ساتھ لے کر جائیں، طلبہ وقت کو ضائع کرنے کی بجائے یونیورسٹی میں موجود بہترین اساتذہ اور سہولیات سے فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ نئے آنیوالے طلباء کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کو بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت فراہم کرنے کیلئے یونیورسٹی بھرپور کردار ادا کریگی۔

متعلقہ عنوان :