سپریم کورٹ میں زلفی بخاری کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت
زلفی بخاری کی تقرری اور سمری کس کے کہنے پر تیار ہوئی؟ آپ کسی اور کے دوست ہوں کے عدالت کے دوست نہیں ہیں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس یہ اہم نوعیت کا کیس ہے، عدالت نے زلفی بخاری کا بائیو ڈیٹا، تقرری کا عمل اور اہلیتی رپورٹ طلب کر لی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 نومبر 2018 12:03
(جاری ہے)
وزیراعظم عوام کا ٹرسٹی ہے۔ وزیر اپنی من اور منشا کے مطابق معاملات نہیں چلائے گا۔
ہم طے کریں گے کہ معاملات آئین کے مطابق چل رہے ہیں یا نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں پر اقربا پروری نظر نہیں آنی چاہئیے اور نہ ہی بند بانٹ ہو۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ زلفی بخاری کی تقرری اور سمری کس کے کہنے پر تیار ہوئی ؟ جس پر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ زلفی بخاری کو آئینی عہدہ نہیں دیا گیا۔ زلفی بخاری کا تقرر رولز آف بزنس کے تحت ہوا۔ زلفی بخاری کابینہ کے رکن نہیں ہیں۔ وکیل نے کہا کہ وزیراعظم تو براک اوبامہ سے بھی مشورہ کر سکتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک اہم نوعیت کا کیس ہے۔ عدالت نے زلفی بخاری کا بائیو ڈیٹا ، تقرری کا عمل اور ہلیتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی اور ان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں کی مزید سماعت کو 5 دسمبر تک ملتوی کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.