جموں کشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا گیا
مشترکہ حریت قیادت کی آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں پر فردجرم عائد کرنے اور مسرت عالم پر پھر سے کالا قانون لاگو کرنے کی مذمت
جمعہ 16 نومبر 2018 12:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی درجنوں کشمیریوں کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت تہاڑ جیل میں نظر بند رکھا گیا ہے۔
مشترکہ حریت قیادت نے کہا کہ ہر اُس کشمیری کہ جو اپنے حق کی آواز بلند کرتا ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکلتا ہے کو من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر جیلوں ،تھانوں اور تفتیشی مراکز میں ڈال دیا جاتا ہے جس سے جموں کشمیر میں بھارتی جمہوریت کی اصلیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ہزاروں کشمیری مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں جبکہ نظر بندوں پر بار بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا جاتا ہے۔مشترکہ قیادت نے مسرت عالم بٹ پر 37ویں بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لوگو کرنے کو بدترین لاقانونیت اور سرکاری دہشت گردی کی ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی رہنما کو محض ایک سیاسی موقف رکھنے کی پاداش میں بدترین تعصب اور ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ مشترکہ حریت قیادت نے کھنموہ سرینگر میں ایک خاتون اور اسکے دو بھائیوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.