صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ملاقات

جمعہ 16 نومبر 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے جمعہ کو گورنر ہاؤس لاہو رمیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اہم سیاسی امور اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صدر مملکت کو پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس سے پہلے صدر مملکت گورنر ہائوس لاہور پہنچے تو گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت نے گورنر ہائوس کی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔