وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی اے، بی کام اور معادلہ پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم30 نومبر تک جمع کئے جائیں گے

جمعہ 16 نومبر 2018 19:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی اے، بی کام اور معادلہ پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم 19 سی30 نومبر 2018ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے، بی کام اور معادلہ (مدارس / ہومیو پیتھک/فاضل عربی)پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم 19 سی30 نومبر 2018ء تک عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

کمپیوٹرائزڈ فیس وائوچر شعبہ حسابات گلشن کیمپس اور شعبہ امتحانی کائونٹر عبدالحق کیمپس سے حاصل کریں۔طلبہ امتحانی فارم مکمل کرکے شعبہ امتحانات گلشن وعبدالحق کیمپسزمیں قائم امتحانی کائونٹرز سے چیک کراکے متعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔ مدارس/ہومیو پیتھک/فاضل عربی،بی اے، بی کام(سال اول و دوئم ) کی امتحانی فیس3ہزار8سو روپے اوربی اے اور بی کام(مشترکہ) کی امتحانی فیس5ہزار8سو روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :