اپوزیشن احتساب کے خوف سے نیب پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے‘تمکین آفتاب

اسمبلیوں کے اندر اور باہر ن لیگ کو عوام ’’چور چور‘‘ پکار رہے ہیں،اگر کوئی چوری نہیں کی تو مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:44

اپوزیشن احتساب کے خوف سے نیب پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے‘تمکین آفتاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتساب کے خوف سے نیب پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے،اسمبلیوں کے اندر اور باہر ن لیگ کو عوام ’’چور چور‘‘ پکار رہے ہیں،اگر ان لوگوں نے کوئی چوری نہیں کی تو ان کو مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں،کرپٹ لوگوں کا احتساب اور تبدیلی ہمارا منشور ہے،دس سالوں کے مسائل کو حل کرنے میں کم از کم ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے ،نواز شریف اور زرداری نے اپنے ادوار میں بے دردی سے ملک کو لوٹا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کررہی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا شریف خاندان کے خلاف تمام کیسز اور انکوائریاں گزشتہ دور حکومت کے دوران شروع ہوئیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب چاہتی ہے۔ ملکی ترقی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاستدانواں، کاروباری شخصیات اور بیوروکریٹس سمیت تمام بدعنوان عناصر کے بلاتفریق احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔