پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج میں ’تاریخ فرشتہ ‘ کی تقریب رونمائی سوموار کو ہوگی

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام سیکریٹری اکیڈمی آف پرشین لینگوئج اینڈ لٹریچر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا نصیری کی کتاب ’تاریخ فرشتہ ‘ کی تقریب رونمائی بروز سوموا ر ،19نومبر2018ء کو صبح 11بجے شیرانی ہال اولڈ کیمپس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیا زاحمد اختر ،پیام نوریونیورسٹی ایران کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضازمانی و دیگر شرکت کریں گے۔