وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد،
باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی دونوں ملکوں کا باہمی تجارتی حجم 8 ارب ڈالر ہے جو بروقت اور مئوثر اقدامات کے ذریعے مستقبل میں بڑھایا جاسکتا ہے نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پاکستان چیپٹر افتخار علی ملک
ہفتہ 17 نومبر 2018 17:52
(جاری ہے)
پاکستان کو دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے اقدامات اور برادر ملک کو برآمد کے قابل مصنوعات پر توجہ دینی ہوگی۔
گزشتہ سال متحدہ عرب امارات سے درآمدات کا حجم 6.62 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.23 ارب ڈالر رہا جبکہ یواے ای کو پاکستانی برآمدات 1.08 ارب ڈالر سے کم ہوکر 1.06 ارب ڈالر پرآ رہیں جو 1.83 فیصد کمی ہے۔ روایتی و تاریخی تعلقات ہمارے مستقبل کے تعاون کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں ملکوں نے دوہرے ٹیکسوں سے بچائو اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے مل کر کام پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ملک کو مالی بحران سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات کے فروغ کے لیے مخلصانہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ اس مشکل مرحلے پر پوری قوم وزیراعظم کے شانہ بشانہ ہے اور ساری کاروباری برادری اس عمل میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور چین کے دوران وہاں سے بہتر رسپانس کا ملنا نیک شگون ہے جس پر تمام کاروباری برادری نے تحریک انصاف کی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جو تاجر برادری کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے مخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.