ْپی ایس او کرپشن ریفرنس ،عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیٹ آئل میں 23 ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ ،عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں مفرور ملزمان میں سابق مینجنگ ڈائریکٹر پی ایس او نعیم یحییٰ میر ، عامر عباسی ،نذیر احمد جعفری، ذوالفقار علی جعفری، اختر ضمیر، کامران افتخار لاری عامر عباسی شامل ہیں،ملزم سید ذوالفقار علی جعفری کو اسلام آباد نذر علی زیدی کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا ہے،نیب کاکہنا ہے کہ ملزمان نے پی ایس او میں اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا،ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب سے زائد کا نقصان پہنچا،عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی 24 نومبر تک ملتوی کردی