نیشنل پارٹی پنجاب کا صوبہ کے تمام اضلاع کے صدور کو گوادر ایسٹ ایکسپریس وے کے تعمیراتی منصوبے کے خلاف 18 نومبر کو احتجاج کا ا علان

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور کو گوادر ایسٹ ایکسپریس وے کے تعمیراتی منصوبے کے خلاف 18 نومبر کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پنجاب کے صدر ایوب ملک کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی سی پیک کی بھرپور حمایت کرتی ہے لیکن ترقی کے نام پر ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے کی کسی طور حمایت نہیں کر سکتی۔

ماہی گیر جہاں صدیوں سے فشنگ کرتے آ رہے ہیں ان کی بیدخلی بہت تشویشناک ہے۔یاد رہے گوادر کے باسیوں کی معیشت کا انحصار ماہی گیری پر ہے اس طرح کے اقدامات ان کے معاشی قتل کے مترادف ہیں۔ایوب ملک کا کہنا تھا ترقی کی اصل ضمانت مقامی لوگوں کی شرکت سے ہی ممکن ہے لیکن یہ کیسی ترقی ہے جس میں مقامی لوگوں کے لیے کوئی منصوبہ ہی نہ رکھا گیا ہو۔

(جاری ہے)

صدر پنجاب ایوب ملک نے کہا محکوم اقوام کے ساتھ اس طرح کی زیادتیوں سے وفاقیت کمزور ہو گی اس لیے گوادر میں کوئی بھی ترقیاتی عمل وہاں کے باسیوں کے خلاف نئی ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ماہی گیری کی صنعت کے فروغ کے لیے بلوچستان اور وفاقی حکومت دونوں اقدامات کریں۔وہاں کے طلبا کے لیے چین اور ملک کیلے دیگر تعلیمی اداروں میں وظائف کا بندوبست کیا جائے۔ایوب ملک کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے درج ذیل مطالبات فوری طور پر پورے کیے جائیں ۔