حسن ابدال، حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ،مختلف محلوں میں گھروں اور مکینوں کو چیک کیا گیا

سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص گرفتار ،اسلحہ برآمد‘گرفتار شخص کو مذید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) حسن ابدال، حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ،مختلف محلوں میں گھروں اور مکینوں کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص گرفتار ،اسلحہ برآمد۔گرفتار شخص کو مذید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں واقع محلہ ڈھوک مسکین ،محلہ تکیہ اور محلہ سخی نگر میں فوج اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن میں حصہ لینے والوں میں فوج کی02افسران،16سپاہیوں،جبکہ 01ایس ایچ او،05سب اِنسپکٹرز،02ہیڈ کانسٹیبلز،11کانسٹیبلز اور 05لیڈی کانسٹیبلز نے حصہ لیا۔مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 42گھروں جبکہ 128افراد کو چیک کیا گیا۔مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران محلہ ڈہوک مسکین میں مصنف شاہ ولد شعیب شاہ سے 03عدد پستول ،05عدد میگزین اور 70عدد گولیاں برآمد ہوئیں جس پر مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا جسے بعد ازاں مذید قانونی کاروائی کے لئے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :