شہر اور کینٹ سمیت کسی بھی جگہ پر روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ،متحد نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی

ہماری8ہزار تندور ہیں ،حکومت کی مقرر کردہ قیمتوںکے مطابق100گرام پتیری روٹی7 ، 120گرام وزن کا سادہ نان10روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے،عہدیداران کا بیان

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) متحد نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے عہدیداران نے کہا ہے کہ شہر اور کینٹ سمیت کسی بھی جگہ پر روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہماری8ہزار تندور ہیں جن پر حکومت کی مقرر کردہ قیمتوںکے مطابق100گرام پتیری روٹی7روپے جبکہ 120گرام وزن کا سادہ نان10روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اگر کوئی تندور مقرر نرخوں سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرے گا تو اس کے خلاف متحد نانبائی ایسوسی ایشن کاروائی کرے گی اپنے ایک بیان میںمتحد نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے عہدیداران شفیق قریشی محمد خورشید قریشی جہانزیب عباسی محمود احمد قریشی ریاض قریشی سرفراز عباسی ا ور درید قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج شروع کر رکھا ہے اورہم مذکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں ان رہنمائوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کرکے انہیں بھی اپنے مطالبات سے آگاہ کیا جبکہ گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے بھی یہی مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم تک ہمارا یہ مطالبہ پہنچائیں کہ 700 والا ٹیرف بحال کیا جائے ا ور980 والا ٹیرف ختم کیا جائے، اس کاروبار سے 75ہزار خاندان منسلک ہیں اور 19 نومبر کو گیس عملہ میٹر کاٹنے کیلئے آئے گا میٹر کاٹنے کی کاروائی معطل کرائی جائے جس پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات وزیر اعظم پاکستان تک پہنچائیں گے اور ان پر سنجیدگی سے غو رکریں گے