ای چالان سسٹم میاں بیوی میں جھگڑوں کی وجہ بننے لگا

موٹر سائیکل میں آپ کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہے؟ چالان گھر آنے پر میاں بیوی میں لڑائی شروع ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 14:52

ای چالان سسٹم میاں بیوی میں جھگڑوں کی وجہ بننے لگا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2018ء) : ای چالان سسٹم میاں بیوی میں جھگڑوں کی وجہ بننے لگا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کا ای چالان منصوبہ ناکام،شہریوں کو غلط چالان موصول ہونے لگ گئے۔غلط چالان گھروں میں نا چاقی کا باعث بننے لگے۔چالان کسی اور کو بھیج دیا جاتا ہے اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والے کی تصدیق کا کوئی میکنزم نہیں بنایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ چوبرچی کے رہائشی مدثر حسن کو غلط چالان موصول ہوا کہ آپ کا ٹریفک لائٹ کی خلاف ورزی پر 200روہے کا ای چالان کیا گیا ہے۔ای چالان میں موٹر سائیکل 125 اور شہری کے پیچھے خاتون بیٹھی نظر آ رہی ہے۔چالان گھر آیا تو میاں بیوی میں لڑائی شروع ہو گئی جس پر خاوند اہلیہ کو یقین دہانی کرواتا رہا ہے کہ میرے پاس 70 سی سی موٹر سائیکل ہے۔

(جاری ہے)

میں نہ تو کبھی مغل پورہ گیا اور نہ ہی کبھی کسی خاتون کو موٹر سائیکل پر پیچھے بٹھایا۔

مدثر نامی شخص نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کا نظام درست کریں اور غلط چالان کرنے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ورنہ گھروں میں ناچاکی کہ وجہ سیف سٹی والے ہوں گے۔واضح رہے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورلاہور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے الیکٹرانک چلاننگ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی پر جرمانے اور سزائیں موٹر وہیکل آرڈیننس ورولزکے تحت ہونگی۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ بنک آف پنجاب میں جمع ہو گا جبکہ جرمانے کی رقم جمع کروانے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ جرمانہ دس دن کی مقررہ مدت میں ادا کرنا لازمی ہوگا۔ مسلسل خلاف ورزی اور جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو قبضے میں لیا جاسکتا ہے۔

گاڑی کے مالک کے علاوہ اگر کوئی اور گاڑی چلا رہا ہو گا تو چالا ن گاڑی کے مالک کے پتہ پر ہی ارسال کیا جائے گا ۔گاڑی کو فروخت کرنے کی صورت میں دستاویزات کی تبدیلی کے وقت جرمانوں کی ادائیگی لازم ہو گی ۔ ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے 200سے 300روپے، موٹر کار اور جیپ وغیرہ کو 200سی500جبکہ پبلک سروس وہیکلز اور پرائیویٹ یا پبلک کیرئیر کو 500سے 1000تک کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔اس ای چالان سسٹم کے تحت اب تک ہزاروں چالان کئیے جا چکے ہیں۔