علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کیلئے ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘ کے موضوع پر چوتھی عالمی کانفرنس منعقد کرے گی

پیر 19 نومبر 2018 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کے لئے ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘ کے موضوع پرچوتھی عالمی کانفرنس منعقد کرے گی۔کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

’’تحقیق کا سماجی اثر‘‘ ایجوکیشن کانفرنس کا موضوع ہوگا۔کانفرنس سے قبل ،ْ ٹیچر ایجوکیشن پر ڈینز/ ڈائریکٹرزاور معروف ماہرین تعلیم کا اجلاس منعقد ہوگا اوراس اجلاس کی سفارشات عالمی کانفرنس میں مزید زیر بحث آئیں گے اور ٹیچر ایجوکیشن کی اپ گریڈنگ کے لئے اِن سفارشات کو سٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے ختمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو ہوگی۔ دو روزہ بحث مباحثوں میں اکیڈمک ریسرچ کو سماجی تبدیلی کا سب سے مفید اور مضبوط ہتھیار بنانے اور جدید زمانے میں لرننگ کے طریقوں پر تفصیل سے اظہار خیال کیاجا گا۔ایلومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب بھی اسی روز منعقد کی جائے گی۔زبانی پریذنٹیشن ،ْ پوسٹرز پریڈنٹیشن ،ْ گول میز مباحثے ،ْ پینل مباحثے اور پراجیکٹس کے تحت پریذنٹیشنز ہوں گی۔کسی مجبوری کے باعث کانفرنس میں شرکت سے قاصر عالمی پریڈنٹرز کو آن لائن پریذنٹیش کا موقع فراہم کیا جائے گا۔کانفرنس کی اختتامی تقریب 20 فروری کو منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :