ای او بی آئی میں کرپشن کے کرداروں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں گے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقارعباس بخاری کا پاکستان ورکرز فیڈریشن کی تقریب سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقارعباس بخاری نے کہا ہے کہ ماضی میں ای او بی آئی نے کرپشن کا سامنا کیا، ہم جلد ان کرداروں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں گے، اب ہمیں اداروں کو منافع بخش بنانے کی ضرورت ہے اس کیلئے ہم شفافیت لائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقارعباس بخاری نے لاہورمیں پاکستان ورکرز فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فلاحی ریاست کا وعدہ کیا ہے لیکن اس کیلئے تھوڑاوقت لگے گا، وزارت اوورسیز پاکستانی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں پاکستان میں بہتر مواقعوں کی فراہمی کیلئے روزانہ 18 ،18گھنٹے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے کے لئے وائٹ پیپر تیار کر رہے ہیں۔ تقریب کے موقع پرمعاون خصوصی نے ورکرز کے مسائل دو ہفتے کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :