جامعہ پشاور اور انجینئرنگ یونیورسٹی کا عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر چھٹی کا اعلان

پیر 19 نومبر 2018 23:17

پشاور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) جامعہ پشاور اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیاہے اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں جامعات اکیس 21کو بند رہیں گی تاہم ٹیسٹ، انٹرویوز اور امتحانات اپنے مقررہ تاریخ پرہی منعقدہونگے اوران کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :