ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں قابل تجدید، عملی اور نئی توانائی پر بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی

پیر 19 نومبر 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں قابل تجدید، عملی اور نئی توانائی پر بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی۔ کانفرنس کا انعقاد ایئر یونیورسٹی نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر انصر پرویز مہمان خصوصی تھے۔

کانفرنس میں پاکستان اور دنیا بھر سے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد توانائی کے شعبہ میں کام کرنے والے ماہرین کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حصل کر سکیں۔ کانفرنس کے پہلے روز ماہرین نے توانائی کے متبادل ذرائع، بہتر استعمال اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی۔ کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :