معیشت کو بحال کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے،عوام بھروسہ رکھے، یہ مشکلات وقتی ہیں‘سردار عثمان بزدار
عوامی مینڈیٹ پر پورا اترینگے،اقتدار کے ایوانوںمیں سادگی کو فروغ دیا ہے ، آغاز عمران خان نے خود مثال قائم کرکے کیا تحریک انصاف کی حکومت وی آئی پی کلچر کیخلاف ہے اور ملک کو درست سمت پر ڈال کر نئے پاکستان کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی ہے مسائل ضرور ہیں مگر عوامی بہبود کا تحریک انصاف کا عزم مستحکم اور قوی ہے ، عوام کو مایوس نہیں کرینگے،وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر پٹرولیم کی قیادت میں راولپنڈی کے اراکین اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال
منگل 20 نومبر 2018 18:59
(جاری ہے)
تحریک انصاف کی حکومت وی آئی پی کلچر کے خلاف ہے اور ملک کو درست سمت پر ڈال کر نئے پاکستان کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی ہے۔
نئے پاکستان کی تعمیر ایک کٹھن اور مشکل مرحلہ ہے جس میں کامیابی کا واحد راستہ خلوص نیت سے عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ نیا پاکستان ہم سب نے مل کر بنانا ہے اور ایسے اقدمات کئے جا رہے ہیں جس سے عوام کو تبدیلی نظر بھی آئے گی۔ عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیاد ت میں تحریک انصاف کی حکومت دن رات کام کر رہی ہے اور عوام کی خدمت کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری ترجیح نہیں ہے، عوام کو ان کو حق دلایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے تندہی اور لگن کے ساتھ کام، کام اور صرف کام کرنا ہو گا تاکہ عوام کو ریلیف اور سہولیات میسر آ سکیں۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صدق دل سے عوام کی خدمت میں مصروف ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ مسائل ضرور ہیں اور ان کی بنیادیں اور جڑیں کافی گہری ہیں مگر عوامی بہبود کا تحریک انصاف کا عزم مستحکم اور قوی ہے ۔ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعار ف کرایا جا رہا ہے جو حقیقی انداز میں عوام کے مسائل کے حل میں مدد گا ر ہوگا اور اپنے مسائل کے حل کیلئے عوام کو اہل اقتدار کے ایوانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ان کی مرضی کے مطابق حل کئے جائیں گے اور یہی وہ تبدیلی ہے جس کیلئے عوام نے تحریک انصا ف کو ووٹ کی طاقت سے خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختصر وقت میں ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جو پہلے کبھی ملکی تاریخ میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کا ناسور ہے ، کرپشن کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ عوام سے قریبی ر ابطہ رکھیں اوراپنے علاقے میںجاکر عوامی مسائل حل کریں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اس موقع پر کہا کہ عوامی وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں اور پنجاب عمران خان کے تبدیلی کے وژن پر پوری طرح عملدرآمد کر رہا ہی-انہوںنے کہا کہ ٹیم کی قیادت ایک ایسے سیاست دان کے پاس ہے جو عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہی رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنیوالے اراکین صوبائی اسمبلی ا مجد محمود چوہدری، عمار صدیق خان،چوہدری محمد عدنان، چوہدری ساجد محمود،لطاسب ستی،عابدہ راجہ، ملک تیمور مسعود، راجہ صغیر، عمر تنویر بٹ، واثق عباسی ،چوہدری جاوید کوثراوردیگر شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.