نیشنل ڈیٹا کنسلٹنٹ کراچی اور ٹیمینوس گروپ اے جی کی جانب سے ’’بینک آف دی فیوچر فورم 2018ء‘‘ کا انعقاد
منگل 20 نومبر 2018 20:04
(جاری ہے)
رواں سال فورم میں تقریباً 22 بینکوں سے 150 سے زائد سینئر وفود اور نمائندہ لیڈر شپ نے شرکت کی۔ این ڈی سی ٹیک کے چیئرمین بحرام احمد نے کہا ہے کہ ہم 9 ویں سالانہ تقریب میں صنعت کے لیڈرز اور ماہرین کے بڑے گروپ کی شرکت کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔
این ڈی سی ٹیک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر مس امارہ مسعود نے کہا کہ اس فورم میں مسلسل توسیع سے بینکنگ کمیونٹی اور انڈسٹری کے پروفیشنلز کی مالیاتی ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں بدلتی ہوئی مالیاتی خدمات میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ٹیمینوس اور اس کی مارکیٹ پلیس کی جانب سے پیش کی گئی مصنوعات اور ذہنی اختراعات تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ مشرق وسطیٰ و افریقہ کے لئے ٹیمینوس کے منیجنگ ڈائریکٹر جین پال مارگیائی نے کہا کہ ایک بار پھر ہمیں کراچی میں این ڈی سی ٹیک کے تعاون سے بینک آف دی فیوچر فورم 2018ء کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔ یہ درحقیقت ٹیمینوس کے پاکستان میں موجود صارفین اور ہمارے مستقبل کے امکانات کیلئے بہترین موقع ہے۔ ہم 2000ء سے این ڈی سی کے ساتھ مل کر اس مارکیٹ سے مخلص ہیں اور سرٹیفائنگ ٹی 24 ایکسپرٹ ریسورسز میں مسلسل سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی نئی مصنوعات متعارف کرانے کے لئے پرجوش ہیں جو ماہرین کی ایک ٹیم نے وضع کی ہیں۔ یہ ٹیم اس موقع پر خاص طور پر کراچی آئی تھی۔ انہوں نے این ڈی سی ٹیک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہماری ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرانے میں مدد کی اور پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ کے لئے مسلسل اور کامیاب خدمات فراہم کیں۔ فورم میں پانچ بین الاقوامی فن ٹیکس نیٹ گارڈینز (فراڈ مینجمنٹ)، ڈیون ڈیجیٹل (بلاک چین)، ایچ آئی ڈی گلوبل (سیکورٹی اینڈ رسک) اور اٹوما ٹیکنالوجی (آٹومیٹڈ ٹیسٹنگ اینڈ ریلیز سلوشنز) کے نمائندوں نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.