وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا،آئندہ ایک سال میں اچھے نتائج ملنا شروع ہو جائینگے‘ شیخ رشید
حکمت عملی کی تبدیلی یو ٹرن نہیں ہوتی، ذوالفقار علی بھٹو نے بھی کئی موقعوں پر حکمت عملی کو تبدیل کیا،موجودہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت کے دھانے پر کھڑی ہے‘ بعض سیاسی بدبو دار چہرے مارچ تک دکھائی نہیں دینگے‘ وفاقی وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو
منگل 20 نومبر 2018 22:22
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو معیشت بدترین حالت میں تھی‘ ملکی خزانے کو لوٹنے والوں نے خالی کر دیا تھا‘ ایسی صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے وزیر اعظم نے زبردست کام کیا جس سے امید ہے کہ آئندہ ایک سال میں اچھے نتائج ملنا شروع ہو جائینگے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت کے دھانے پر کھڑی ہے اب اسے اللہ ہی بچا سکتا ہے‘ مجھے اپوزیشن کی سیاسی بچت دکھائی نہیں دے رہی۔نواز شریف کی اس وقت یہ کوشش ہے کہ مریم نواز کی سیاست بچ جائے چاہے ان کی اپنی سیاست ختم ہو جائے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فالودے والے کا مسئلہ بڑا سنجیدہ ہے‘ خدشہ ہے کہ مستقبل قریب میں زرداری اور بلاول کے راستے جدا نہ ہو جائیں‘ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بلاول سے کوئی ایسی ہمدردی نہیں لیکن ان میں بے نظیر کی جھلک نظر آتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا دو ٹوک موقف ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر اگر کرپٹ لوگ موجود ہیں یا ان کے پاس لوٹی ہوئی دولت ہے تو ان کو دوگنی سزا ملنی چاہئے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اتنی زبردست ہے کہ اگر ماضی میں انجنوں میں کمیشن نہ کھائی ہوتی تو آج ریلوے کا محکمہ کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا اور معیشت بدل چکی ہوتی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں بیان کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ امریکی صدر کو جو وزیر اعظم عمران خان نے جواب دیا وہ عوامی خواہشات کی غمازی کرتا ہے لیکن ہم عزت کروانا اور عزت کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں کسی کی خواہش پر نہیں اپنی ضرورت پر معاہدے کرنے چاہئیں اور اپنے مفاد اور معاشی صورتحال کو مدنظر رکھنا چاہئے اگر آئی ایم ایف کے پاس جانے سے نقصان کی کڑوی گولی بھی کھانا پڑتی ہے تو اس پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرتیں نہیں پیدا کرنی چاہئیں۔مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.