Live Updates

حضرت عیسیٰ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ریحام خان کا ردعمل

عمران خان نے نہ تو قرآن پڑھا ہے اور نہ تاریخ کی کوئی کتاب پڑھی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 21:11

حضرت عیسیٰ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ریحام خان کا ردعمل
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر 2018ء) حضرت عیسیٰ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ تو قرآن پڑھا ہے اور نہ تاریخ کی کوئی کتاب پڑھی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی رحمت العالمین ﷺ کانفرس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔اس موقع پر ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہہ کرکٹ کے دنوں میں نام کا مسلمان تھا والد کے کہنے پر جمعے اور عید کی نماز پڑھتا تھا۔

کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک اسکالر نے مجھے دین کی طرف راغب کیا۔میرا راستہ نہ بدلتا تو میں اسپتال نہ بناتا اور نہ ہی سیاست میں آتا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہ انسان کی زندگی اللہ کے راستے پر چلنے سے تبدیل ہوتی ہے۔اللہ نے حضرت محمد ﷺ کو رحمت العالمین کا خطاب دیا۔

(جاری ہے)

اللہ نے انسان کو مقصد کے لیے پیدا کیا۔فلاحی ریاستیں وسائل کی وجہ سے نہیں احساس کی وجہ سے بنتی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے بہت سے پیغمبر دنیا میں آئے لیکن انسانی تاریخ میں انکا ذکر نہیں ملتا ۔جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر تو قرآن میں ملتا ہے لیکن حضرت عیسیٰ کا تو تاریخ میں ذکرنہیں ملتا۔انکا یہ بیان آج کے خطاب کا متنازعہ ترین حصہ بن گیا جس کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں ایک سوشل میڈیا صارف کا کچھ یوں کہنا تھا کہ
اسی کو پھر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی کچھ اس انداز سے ری ٹوئیٹ کیا
معروف اینکر طلعت حسین نے بھی اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹوئیٹ کر ڈالی
اس پر ریحام خان جو وزیر اعظم کی سابق اہلیہ ہیں اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل بھی ٹوئیٹ کی صورت میں کر دیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں آپ کو پہلے ہی بتا چکی ہوں کہ انہوں نے نہ تو قرآن پڑھا ہوا ہے اور نہ ہی تاریخ کی کوئی کتاب۔تاہم وہ اسلامی وضع قطع کے ساتھ وزیر اعظم ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات