فواد چوہدری اپنے قد سے بڑھ کر باتیں کر رہے ہیں، رقم یاد ہے بلوچستان کو لگنے والے زخم نہیں ،ْ صابر بلوچ

منگل 20 نومبر 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر صابر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنے قد سے بڑھ کر باتیں کر رہے ہیں، فواد چودھری کو رقم یاد ہے بلوچستان کو لگنے والے زخم نہیں، فواد چودھری چھوٹے صوبوں پر طنز نہ کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو بلوچستان میں بے گناہ شہریوںکی لاشیں نظر نہیں آتیں، آغاز حقوق بلوچستان آصف زرداری کی بہترین کاوش تھی۔ پیپلز پارٹی ہی بلوچستان کا احساس محرومی ختم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرح بلوچستان میں بھی انتخابی نتائج چوری کئے گئے۔ مقبول قیادت کے خلاف بیان بازی سے ریاست کمزور ہو گی۔