عوام ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے ارد گرد کے حالات سے با خبر رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی اپیل

منگل 20 نومبر 2018 23:46

عوام  ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے ارد گرد کے حالات سے با خبر رہیں، ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے تمام ہموطنوں سے با العموم اور خیبر پختونخوا کے عوام سے با الخصوص اپیل کی ہے کہ وہ وطن عزیز کے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے ارد گرد کے حالات سے با خبر رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں، انسانیت و معاشرے کی بھلا ئی کی کو شش کریں اور اپنی زندگیوں کو حضرت محمدصلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم کے اسوہ حسنہ کے مطا بق ڈھالنے کی کو شش کریں۔

یہ بات انہوں نے بارہ ربیع الاول کے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہی۔ گورنرکے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔"بارہ ربیع الاول، عید میلا د النبی صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم ،وہ دن ہے جب بنی آخر الزماں حضرت محمدصلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم اس دنیا میں تشریف لا ئے ۔

(جاری ہے)

محسن انسا نیت حضرت محمد صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم کی ولادت بنی نوع انسان کیلئے بد ترین برائیوں سے نجات کا وسیلہ بنی ۔

بحیثیت مسلمان ہما را یہ پختہ ایمان ہے کہ آپ صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم کی تعلیمات پو ری انسانیت کیلئے اور ہر زما نے کیلئے ہیں اور پوری انسا نیت کی دو نوں جہانوں کی فلا ح کا با عث ہیں۔ اس مبا رک مو قع پر میں اپنے تمام وطنوں خا ص طور پر خیبر پختونخوا کے عوام کو دلی مبار کباد دیتا ہوں۔بحیثیت مسلمان ہم سیر ت النبی صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم پر عمل پیرا ہوکر روز مرہ زندگی کے امور میں راہنما ئی حاصل کرنے کے پا بند ہیں۔

انسا نیت کی عظمت، صبر و تحمل اور برادرانہ اخوت ،اسلامی تعلیمات کی روح ہیں اور ان کی سر بلندی ہم پر فرض ہے۔ گو کہ ہم بحیثیت قوم زندگی کے بہت سے شعبوں میں کا میابی کے ساتھ گامزن ہیںلیکن دیر پا کا میابی کا معیار برقرار رکھنا تسلسل کے ساتھ محنت کا متقا ضی ہو تا ہے۔ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق بر قرار رکھنا، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہر اہل وطن کا احترام کرنا، اسلامی بھا ئی چا رے کے مطابق ہر ایک کی فلا ح یقینی بنانا اور گرد و پیش پر کڑی نگا ہ رکھنا وقت کا تقاضا ہے اور یہ قومی فرائض کی ادائیگی کا بھی بہترین طریقہ ہے۔

اس مبا رک مو قع پر میں اپنے تمام ہموطنوں سے با العموم اور خیبر پختونخوا کے عوام سے با الخصوص اپیل کر تا ہوں کہ وہ وطن عزیز کے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے ارد گرد کے حالات سے با خبر رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں، انسانیت و معاشرے کی بھلا ئی کی کو شش کریں اور اپنی زندگیوں کو حضرت محمدصلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم کے اسوہ حسنہ کے مطا بق ڈھالنے کی کو شش کریں۔"

متعلقہ عنوان :