Live Updates

ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف وزارت مذہبی امور میں سنٹر قائم کیا جائے، طاہر اشرفی

بدھ 21 نومبر 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف وزارت مذہبی امور میں سنٹر قائم کیا جائے،وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے جرات مندی سے امریکی صدر کے ٹوئیٹ کا جواب دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں افغانستان کے دارلحکومت کابل میں مذہبی اجتماع میں دھماکے اور مولانا سمیع الحق قادری پر حملہ کی پرروز مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر فتن دور سے گزر رہے ہیں اور آئے روز ہمیں نئے فتنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزارت مذہبی کے زیر اہتمام ایک سنٹر قائم کیا جائے جو ختم رسالت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قادیانی ایک مذہب نہیں بلکہ فتنہ کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ انگریز نے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت مرزا غلام محمد قادیانی کی سرپرستی کی تاکہ جہاد کو ختم کیا جاسکے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ دن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان مخالف بیان دے رہا ہے اور میں وزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جرات مندی سے اسکے ٹوئٹس کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شاید یہ سمجھ رہا تھا کہ ہم خاموش رہیں گے اسے یہ بخوبی پتہ ہونا چاہئے، نائن الیون کے بعد پاکستان امریکہ کی لڑائی لڑتا رہا ہے اور ہم 80 ہزار جانوں کا نظرانہ پیش کرچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات