Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے میں مدد ملے گی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 نومبر 2018 20:10

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ملائیشیا کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے کے نئے مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں وفود کی سطح پر ملاقات میں نشاندہی کیے گئے شعبوں سے دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملائیشیا میں مقیم پاکستانی ہر سال اپنی خون پسینے کمائی میں سے ایک ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں جو معیشت میں ان کے کردار اور اپنی دھرتی سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات