لافانی غزل ’’ وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا‘‘ کے خالق اطہر نفیس کوبچھڑے 38برس بیت گئے

بدھ 21 نومبر 2018 20:20

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) نامور غزل گو شاعر اور’’ وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا‘‘جیسی لافانی غزل کے خالق اطہر نفیس کو بچھڑے 38برس بیت گئے۔ اطہر نفیس کا اصل نام کنور اطہر علی خان تھا۔ وہ 1933ء میں علی گڑھ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

مسلم یونیورسٹی سکول علی گڑھ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ قیام پاکستان کے بعدوہ کراچی آگئے اور روزنامہ جنگ سے وابستہ ہوئے۔ان کا پہلا مجموعہ کلام 1975ء میں ’’ کلام‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔دوسری کتاب ’’ ہم صورت گر کچھ خوابوں کے ‘‘ شائع نہ ہوسکی۔ وہ 21نومبر 1980ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :