سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے کیس میں پولیس کی کارکردگی پر ایک بار پھر شدید برہمی کا اظہار

16 جنوری کو ڈی ایس آر رینجرز کو طلب کرلیا

جمعرات 22 نومبر 2018 21:32

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے کیس میں پولیس کی کارکردگی پر ایک بار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے کیس میں پولیس کی کارکردگی پر ایک بار پھر شدید برہمی کا اظہار، 16 جنوری کو ڈی ایس آر رینجرز کو طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت دولاپتہ بھائیوں حافظ سعید اللہ اور عبداللہ کے والد نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹوں کو ڈی ایس آر رینجرز نے اٹھایا اب وہ کہاں جائیں۔

جس پرعدالت نے ڈی ایس آررینجرزکو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوران سماعت لاپتہ نیاز حسین کی بیوی کا کہنا تھاکہ ان کے شوہر دوسال سیلاپتہ ہیں جبکہ ایک اور لاپتہ شخص عظیم صدیقی کی اہلیہ نے بھی عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے شوہر بھی دو سال سے غائب ہیں۔اس موقع پر عدالت نے پولیس کی کاکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ تفتیشی افسر کو کیس کا مکمل علم ہونا چاہیے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے کیس کو سنجیدہ لینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر عدالت نیلاپتہ افراد کی بازیابی پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی