صحافیوں کیلئے پولیو کے خاتمے میں میڈیا کی کردار پر ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد
جمعہ 23 نومبر 2018 13:24
(جاری ہے)
ڈاکٹر اکرم شاہ نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ایمرجنسی کا حصہ ہے اور اس مقصد کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ ہو انہوںے نے پولیو کے خاتمے کیلئے میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کوسراہا اور امید ظاہر کی کہ میڈیا پولیو سے متعلق منفی پرپیگنڈے کو ختم کرنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔
پولیو کے خاتمے کے فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز علی شاہ نے قومی ایمرجنسی پلان کے اعراض ومقاصد سے متعلق صحافیوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ صحافی پولیو مہمات کی افادیت سے متعلق رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں تاکہ مربوط حکمت عملی کے تحت اس بیماری سے نمٹا جاسکے ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر علاء دین نے ورکشاپ کے شرکاء کو پولیو کے ویکسین محفوظ ہونے اور دیگر اہم افادیت سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ پولیو کی ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور تما م اسلامی ممالک میں یہی پولیو ویکسین استعمال کی گئی ہیں جو کہ اب پاکستان میں بھی استعمال ہورہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کا وائرس ماحول میں پایا جاتا ہے اس لئے پولیو کی ویکسینیشن کی ہر مہم میں اپنے بچوں کو قطرے پلانا ضروری ہے ۔ڈاکٹر اعجاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائریس بدستور موجود ہے جب تک ہر بچے کو پولیو کے قطرے نہ پلائیں جائیں اس وقت تک اس وائرس کی مکمل بیخ کنی ممکن نہیں ۔ ورکشاپ کے دوران سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا جس میں ماہرین نے مختلف سوالات کے جوابات دئے۔ آخر میں ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.